آئندہ G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کی مؤثر شرکت کے خواہاں ہیں : شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کے روز یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلق کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے یورپی یونین کو اہم ترین بین الاقوامی شراکت داروں میں شمار کیا۔ سعودی فرماں روا نے فریقین کے درمیان شراکت دار کو مضبوط تر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جو مشترکہ مفادات کے کام آئے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے حالیہ بین الاقوامی کوششوں کو سپورٹ کرے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کی میزبانی میں آئندہ G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کی مؤثر شرکت کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کی سربراہ نے یورپی یونین کے ممالک اور سعودی عرب کے درمیان تعلق کی اہمیت اور مشترکہ مفادات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو باور کرایا۔ ارزولا فان ڈیئر لائن نے بتایا کہ وہ اس بات کی بڑی خواہش مند ہیں کہ مملکت میں آئندہ ہونے والے G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کا ایک تعمیری کردار ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں