سعودی عرب: یونیورسٹی کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی المعرفہ یونیورسٹی کی بیرونی دیوار اور پارکنگ اسٹینڈ کی چھت گرنے سے ایک شہری شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض شہر کی شاہ خالد شاہراہ پر واقع المعرفہ یونیورسٹی کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دب تک ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

الریاض شہری دفاع کے عملے کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے کے بعد چار افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے بتائی گئی تھی اور وہ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ شہری دفاع کے عملے نےفوری طور پرریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا۔

المعرفہ یونیورسٹی کی طرف سے 'ٹویٹر' پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی دیوار اور چھت گرنے سے یونیورسٹی کےدو سیکیورٹی گارڈ دب گئے تھے۔ شہری دفاع اور یونیورسٹی کے عملے نے فوری کارروائی کرکے انہیں نکال لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں