عرب وزارتی کونسل برائے سیاحت اجلاس آئندہ ہفتے سعودی عرب میں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عرب ممالک کی وزارتی کونسل برائے سیاحت کا 25 واں سالانہ اجلاس ' عرب سیاحتی دارالحکومت برائے 2019' سعودی عرب کی میزبانی میں مملکت کے سیاحتی شہرالاحساء میں 22 اور 23 دسمبر کو رہا ہے۔ اجلاس میں عرب ممالک کے وزارت سیاحت کے حکام شرکت کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کے ایام میں ہونے والے اجلاس میں عرب ممالک کی وزارت سیاحت کے وفود، سیاحت کے لیے کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کے ذمہ داران، ٹور رزم فیڈریشنز اور دیگر اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت سعودی عرب کی جنرل ٹورزم اور قومی ثقافت اتھارٹی کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب کریں گے۔ اجلاس میں عرب ممالک میں سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز، سیاحت کے شعبے کے لیے اعلان کردی فیصلوں پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کے ساتھ عرب دنیا میں سیاحت کے شعبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' عرب وزارتی کونسل برائے سیاحت کا اجلاس زمانی اور مکانی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب سنہ 2020ء میں کئی اہم اجلاسوں کی صدارت کرے گا جن میں 'جی 20' سربراہ اجلاس کی میزبانی بھی شامل ہے۔ سعودی عرب ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ملک میں سیاحت کا فروغ اس کے اہم اہداف میں سے ایک ہے۔ عرب سیاحت کونسل کا اجلاس الاحساء میں ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ سنہ 2018ء کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت الاحساء کو سعودی عرب کا پانچواں اہم ترین سیاحتی اور ثقافتی مقام کا درجہ دے چکا ہے۔ الاحساء میں ہونے والے عرب سیاحتی کونسل کے اجلاس میں شرکاء کو شہر کے تاریخی مقامات کا وزٹ بھی کرایا جائے گا۔ اس کےعلاوہ ایک ثقافتی نمائش کا اہتمام بھی دو روزہ پروگرامات کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں