غزہ پٹی میں حماس تنظیم کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کی بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اعلان کے مطابق فوجی طیاروں نے غزہ پٹی میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا جن میں ایک عسکری کمپاؤنڈ شامل ہے۔

ترجمان افیخائے ادرعے نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی جاسوس طیارے نے غزہ پٹی کے جنوب میں "عين جالوت" کے مقام پر چار میزائل داغے۔ اس کے علاوہ غزہ پٹی کے شمال میں بھی "عسقلان" کے مقام کو دو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں زرعی اراضی پر دو میزائل داغے گئے۔

نمائندے نے حملوں میں مادی نقصان کی تصدیق کی تاہم کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں