الریاض سیزن کے'مڈل بیسٹ' میلے کوعالمی حسینائوں نے چار چاند لگا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عودی عرب میں الریاض سیزن کے تحت مشرق وسطی میں سب سے بڑے میوزک فیسٹیول کے افتتاح ہو گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس موسیقی میلے میں شہرہ آفاق عالمی حسینائیں اور ماڈلز شرکت کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں میلے کی رونق کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'مڈل بیسٹ' موسیقی میلہ 19 سے آج 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں 5 تھیٹر شو منعقد کیے جائیں گے جن میں 2 لاکھ زائرین کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔ میلے میں ایک سو مشہور عالمی فن کارائیں اور ادا کارائیں اور ڈی جے شرکت کررہے ہیں۔

'مڈل بیسٹ' میں شرکت کرنے والمی حسینائوں میں نرازیل کی 38 سالہ ماڈل الیسیندرا امبریسو سیاہ چمڑے کے جمپسٹ گلیمرس جلوہ گر ہوئیں۔ ان کا انتخاب دبئی میں قائم رومی کلیکشن برانڈ نے کیا۔

پچیس سالہ کینیڈین ماڈل وینی ہارلو نے سیاہ رنگ کا کوٹ کے ساتھ رنگین لباس زیب تن کیا دھوپ کے چشموں اور سرپر ٹوپی سے خود کو سجایا۔

آسٹریا کی ماڈل 25 سالہ نادین لیوپولڈ نے نیلی ڈینم اور بلیک ٹاپس پر جانوروں کے پرنٹس سے سجا ایک لمبی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اس کے ملبوسات میں سفید جوتے اور چھوٹا سیاہ بیگ نمایاں تھے۔

جرمن ماڈل لورینا رے سیاہ ڈینم پتلون اوراسی رنگ اور سنہری رنگوں پر مشتمل مخملی شرٹ کے ساتھ جلوہ افروز ہوئیں۔

25 سالہ بیلجئیم ماڈل روز برٹرام نے لیدر پینٹ اور قمیض پر مشتمل ایک خوبصورت عینک اور سیاہ چمڑے کی جیکٹ کا انتخاب کیا۔

MDL Beast Festival

امریکی محجب ماڈل پر حلیمہ نے ڈینم میں بھوری رنگ کا اوور کوٹ اور سیاہ رنگ کا "اپر" پہن کر شرکت کی۔

امریکی اولیویا کولبو نے سفید لمبی لیس دار گاؤن پہننے کا انتخاب کیا۔ اس پر بھورے رنگ کی ہیٹ اور خاکستری بیگ اور بیلٹ اس کی خوبصورتی مزید بڑھا دی۔

MDL Beast Festival

اس موقع پر سویڈش ماڈل ایلسا ہاسک سفید رنگ کے روپ میں نظر آئیں ، جس کے اوپری حصے پر انہوں نے ٹیسلزسے سجے ہوئے ہلکے گرے رنگ کی رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں