.

سعودی عرب : ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت ثقافت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے خواہش مند مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس بین الاقوامی کتب میلے کی رجسٹریشن درج ذیل لنگ کے ذریعے ہو گی :

https://engage.moc.gov.sa/book-fair

رجسٹریشن کا عمل 22 دسمبر 2019 سے 22 جنوری 2020 تک جاری رہے گا۔

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر آئندہ سال 2 سے 11 اپریل تک منعقد ہو گا۔ سعودی وزارت ثقافت اس میلے کے لیے تنوع کا حامل ثقافتی مواد تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اس مواد کے ذریعے سعودی ثقافت کے پروان چڑھنے کے عمل کی ترجمانی کی جائے گی۔