الاحساء قدرتی سیاحتی مقامات اور ورثے کا نایاب خزانہ: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی سیاحت اور قومی ورثہ اتھارٹی کے چیئرمین احمد الخطیب نے کہا ہے کہ الاحساء کا علاقہ قدرتی اور سیاحتی مقامات اور قومی ورثے کا ایک مکمل خزانہ ہے جہاں قدرت کے ایسے نایاب حسین وجمیل مناظر ہیں جن کی نظیر اور کہیں موجود نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الاحساء کو سال 2019ء میں عرب ممالک میں سیاحت کا دارالحکومت قرار دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ الاحساء میں سیاحت اور قومی ثقافتی ورثے کا اتنا خزانہ موجود ہے جو پوری دنیا سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔ مملکت میں سیاحتی ویزے کےاجراء کے بعد الاحساء میں سیرو سیاحت کے لیے آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ عرب ممالک زمین پر قدیم انسانی تہذیبوں کے مراکز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت اور قدرتی مقامات سے بھی مالا مال ہیں۔ ایسا کوئی عرب ملک نہیں جس میں قدیم تاریخی اور تہذیبی یادگاریں موجود نہ ہوں تاہم عالم عرب کی سیاحت چھ فی صد سے زیادہ نہیں۔

عرب ممالک کی سالانہ مجموعی سیاحت کا دائرہ اب پھیل رہا ہے۔ سالانہ ایک ارب 60 کروڑ لوگ سیاحت کے لیے نکلتے ہیں اور ایک کھرب 60 ارب ڈالر کی رقم سیاحت پر خرچ کرتے ہیں مگر اس رقم میں صرف 7 فی صد ہی عرب ممالک کے حصے میں آتا ہے۔ اس لیے عرب ممالک کو مل کر سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ عرب ممالک کو سیاحت کو پرکشش بنانے کےلیے اپنی مصنوعات میں اضافہ کرنا ہوگا۔ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ ، بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ عالمی سطح پر سیاحوں کی توجہ عرب ممالک کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔

الخطیب کا کہنا تھا کہ دنیا کےدوسرے خطوں میں سیاحت کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن 10 فی صد ہے جب کہ عرب ممالک میں یہ تناسب 3 فی صد سے زیادہ نہیں۔ سعودی عرب پوری دنیا میں سیاحت کے اعتبار سے پانچواں ملک ہے۔ مملکت نے ویژن 2030ء کے تحت سالانہ ایک کروڑ سیاحوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز الاحساء میں عرب ممالک کا سیاحت سے متعلق وزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں عرب دنیا میں سیاحت کے فروغ سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے پرغور کیا گیا۔ اجلا س میں 2020ء میں بحرین کے دارالحکومت منامہ کو عرب ممالک کا سیاحتی دارالحکومت قرار دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں