.

عرب دنیا میں ہزاروں مسیحی کرسمس کی تقریبات کیسے منارہے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب دنیا میں ہزاروں مسیحی آج حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یومِ پیدائش مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں۔ان میں کی کثیر تعداد نے نصف شب سے ہی گرجا گھروں کا رُخ کرنا شروع کردیا تھا اور بعض عرب شہروں میں عیسائی برادری کے افراد نے شاہراہوں پر مذہبی جلوس نکالے ہیں۔

العربیہ نے مختلف عرب شہروں میں عیسائیوں کی کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی تصویری تفصیل مرتب کی ہے، وہ قارئین کی نذر ہے:

بیت لحم

اسرائیل کے مقبوضہ غربِ اردن کے علاقے میں واقع فلسطینی شہر بیت لحم عیسائیوں کے لیے سب سے مقدس خیال کیا جاتاہے۔ اس شہر میں واقع چرچ آف نیٹویٹی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا جائے پیدائش خیال کیا جاتاہے اور یہاں فلسطینی علاقوں کے علاوہ دنیا بھر سے عیسائی کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے آتے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر فلسطینی اسکاؤٹ بینڈ کے ارکان نے بیت لحم کے مینجر اسکوائرمیں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

چرچ آف نیٹویٹی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کرسمس کی دعائیہ تقریب میں مسیحی عبادت گزاروں نے شرکت کی تھی۔

قاہرہ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے وسطی علاقے میں واقع سینٹ جوزف رومن کتھولک چرچ میں مسیحیوں کی بڑی تعداد نے کرسمس کے موقع پر مذہبی تقریب میں شرکت کی تھی۔

لبنان

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں میرونائٹ کیتھڈرل آف سینٹ جارج میں مسیحیوں کی بڑی تعداد کرسمس کے اجتماع میں شریک ہے۔

عراق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع سینٹ جارج شالڈین چرچ میں کرسمس کے اجتماع میں ایک پادری چراغ روشن کررہے ہیں۔

بغداد کے مشہور تحریر چوک میں مظاہرین کرسمس درخت کی تنصیب کاکام کررہے ہیں۔ انھوں نے اس اسکوائر میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے دوران میں دھرنا دے رکھا ہے۔

دبئی

دبئی کے مدینہ جمائرہ میں کرسمس کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔