.

مصر: 200 پائونڈ پر سفاک والد نے بیٹی کی جان لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرکی الجیزہ گورنری میں ایک سفاک شخص نے اپنی ہی بیٹی کو وحشیانہ تشدد کرکے اسے جان سے مار ڈالا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجیزہ گورنری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بیٹی نے اپنی چچی سے 200 مصری پائونڈ جس کی امریکی کرنسی میں مالیت 12 ڈالر کے برابر ہے قرض لیا تھا۔ چچی نے قرض کی رقم واپس لینے کے لیے اس پر دبائو ڈالا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ معاملہ لڑکی کے والد تک پہنچا تو اس نے اپنی بیٹی کو چچی سے قرض لینے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہوش کھو بیٹھی۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

اس واقعے کی ایف ایف آئی ایک مقامی پولیس تھانے میں درج کی گئی ہے جس میں مقتولہ کے والد اور اس کی چچی کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔