یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی آئینی فوج نے ملک کی جنوبی گورنری ابین میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرون طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی فوج کی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبرمیں بتایا گیا ہےکہ حوثیوں کے دو جنگی ڈرون طیارے الوضیع ڈاریکٹوریٹ میں ڈثینہ کے مقام پر فضاء میں موجود تھے۔ سرکاری فوج نے انہیں فائرنگ کرکے مار گرایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مار گرائے گئے دونوں ڈرون طیاروں میں بھاری مقدار میں بارود اور دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک میں آئینی حکومت کے خلاف ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کو ڈرون طیارے بیرون ملک سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے پاس 'قاصف'، المھاجم اور ابابیل ٹی نامی ڈرون طیارے ہیں اور یہ طیارے ایران میں تیار کرکے حوثی ملیشیا تک پہنچائے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں