.

کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے بنگلہ دیش میں آنکھوں کے 321 آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں King Salman Humanitarian Aid and Relief Center کی جانب سے بنگلہ دیش میں طبی مہم جاری ہے۔ مہم کا مقصد اندھے پن اور اس کا سبب بننے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں مہم کے چوتھے اور پانچویں روز کے دوران 321 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔

مملکت کی جانب سے یہ مہم آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج سے متعلق کنگ سلمان سینٹر کی کوششوں کا حصہ ہے۔ سینٹر نے البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کنگ سلمان سینٹر متعدد ضرورت مند ممالک میں مطلوبہ طبی نگہداشت پیش کر رہا ہے۔