.

'ویلیوز' بچوں کو الیکٹرانک گیمز کے خطرات سے بچانے کا نیا پلیٹ فارم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمز سے بچوں کو لاحق خطرات اور خدشات کی روک تھام کے لیے'ویلیوز' کے نام سے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے بچوں اور ان کے والدین پر پڑنے والے منفی اثرات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ گیموں کے بارے میں مختصر معلومات بھی شامل ہیں۔ ان معلومات کی جان کاری سے بچوں کو بتایا جا سکتا ہے کہ کون کون سی آن لائن کھیل ہماری مذہبی تعلیمات کے خلاف یا نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'ویلیوز' پروگرام محمد بن سلمان چیئرٹی فائونڈیشن کے انیشی ایٹیو سینٹر کی طرف سے متعارف کرایا گیا ہے۔

چونکہ کھیل ہمارے روزمرہ زندگی بہت زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کھیلوں کی وجہ سے ہماری اقدار پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے کہ جس کی مدد سے ہماری مذہبی، سماجی اور قومی ویلیوز گیموں کی وجہ سے متاثرنہ ہوں۔ الیکٹرانک پلیٹ فارم میں کھیلوں کے بچوں کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تعلیمی اور نفسیاتی ماہرین کے تعاون اور اشتراک عمل سے پانچ بنیادی معیارات کا احاطہ کیا گیا۔ ان معیارات میں مذہبی، نفسیاتی، ذہنی، اخلاقی اور مالی پہلوئوں کو شامل کیا گیا۔

اس پلیٹ فارم میں بچوں کی عمر کی مناسبت سے کھیلوں کی درجہ بندی کی گئی ہے اور ان کھیلوں کے لوازمہ اور ان کے ہماری اقدار پر مرتب ہونے والے اثرات کی وضاحت کی گئی ہے۔ بچوں کو کھیلوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے والے معلم کے لیے بھی رہ نما اصول وضع کیے گئے ہیں تاکہ وہ بچوں کے لیے بہتر کھیلوں کا انتخاب کیا جا سکے۔