.

سعودی عرب کامسافر طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پرقزاقستان کی قیادت سے اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وسط ایشیائی ریاست قزاقستان میں ایک مسافر طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعودی قیادت نے قزاق صدر کو بھیجے گئے تعزیتی پیغامات میں حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کو الگ الگ تعزیتی پیغامات ارسال کیے گئے ہیں جن میں مسافر طیارے کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ الماتے سے دارالحکومت نورسلطان جاتے ہوئے مسافر طیارے کے حادثے پرسعودی قوم اور قیادت کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں قزاقستان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف بھی قزاق صدر کو بھیجے گئے تعزیتی مکتوب میں اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔