خادم الحرمین الشریفین کی جمعرات کو ملک بھرمیں نماز استسقاء کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سُنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کرنے اورباران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 7 جمادی الاول 114ھ کو ملک بھر میں نماز استستقاء کی ادائی کی تاکید کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استستقاء کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کرنے کے ساتھ باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔ توبہ واستغفار ،ذکر اذکار، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں