دبئی میں سالِ نو کی رات برج خلیفہ پر رنگا رنگ جشن کی تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سال 2020 کے آغاز پر دبئی میں حسب روایت شان دار طریقے سے جشن منایا گیا۔ منگل کو سالِ نو کی رات برج خلیفہ پر خوب صورت رنگا رنگ شو منعقد کیا گیا۔ اس شو میں آتش بازی کے زبردست مظاہرے کے علاوہ برج خلیفہ کی عمارت پر LED کے ذریعے تصاویر، موسیقی کی محفل اور رقص کرتا فوارہ Dancing Fountain شامل ہے۔

Advertisement

اس موقع پر برج خلیفہ کے ساتھ واقع دنیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کے شو نے سال نو کی رات جشن کو چار چاند لگا دیے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں سب سے اونچے تعمیراتی وجود "برج خليفہ" کے افتتاح کی 10 ویں سال گرہ 4 جنوری 2020 کو منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی اور رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں