کویتی وزیر دفاع کی اتحادی فوج میں شامل فوجی دستوں سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت کے وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم الشیخ احمد المنصور الصباح نے خمیس مشیط میں یمن کے لیے قائم عرب فوجی اتحاد کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔

Advertisement

اس موقع پر کویتی وزیر دفاع نے عرب اتحادی فوج میں شامل کویتی فوجی دستے سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ اپنے دورے کے دوران کویت کے وزیر دفاع نے یمن میں آئینی حکومت کی حمایت اور 'بحالی امید آپریشن' میں شامل کویتی فوجیوں سے ملاقات کی۔

مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز نے اس موقع پر کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد المنصور الصباح اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا اور فوجیوں کے ساتھ یاد گاری تصاویر لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں