امریکا، برطانیہ اور شینگن ممالک کے ویزوں کے حامل سعودی عرب میں اس طرح داخل ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے کے متعلقہ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں داخلے کے واسطے "سیاحتی ویزوں" کے بنیادی نظام میں ایک پیراگراف شامل ہے جو "امریکا، برطانیہ اور شینگن ممالک" کے ویزے رکھنے والے افراد کا سعودی عرب میں داخلہ آسان بناتا ہے خواہ یہ افراد کسی بھی ملک کی شہریت کے حامل ہوں۔

مذکورہ ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تجارتی اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد کو مملکت پہنچنے پر فوری طور پر ویزے کے حصول کی اجازت ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ سعودی عرب کی سرزمین پر پہنچنے سے قبل آنے والا شخص اُس ملک میں داخل ہو چکا ہو جہاں سے اسے ویزا پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ کہ اس ویزے کی میعاد مذکورہ شخص کے مملکت سے واپس جانے تک ختم نہ ہو۔

Advertisement

یاد رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ برس 27 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ نئے ویزا نظام کے تحت دنیا بھر سے سیاحوں کے استقبال کا آغاز کر رہا ہے۔ اس نظام کے تحت سیاحوں کے لیے ایک سال کا ویزا نکلوانا ممکن ہو گا۔ اس ویزے کے مطابق انہیں ایک دورے کے دوران مملکت میں 90 روز تک قیام کی اجازت ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں