سعودی عرب نے قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث بھائی کو پاکستان کے حوالے کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چند برس قبل اندوہ ناک طریقے سے قتل کی جانے والی پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے بھائی کو سعودی انٹرپول نے بدھ کے روز گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مظفر اقبال کو جو اپنی فیشن ماڈل بہن کے قتل میں ملوث ہونے کے سبب پاکستانی انٹرپول کو مطلوب تھا ،،، پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق مظفر نے اپنے ایک بھائی محمد وسیم کو اکسایا تھا کہ وہ قندیل بلوچ کو قتل کر دے۔

یاد رہے کہ جولائی 2016 میں 26 سالہ قندیل بلوچ کے بھائی محمد وسیم نے اپنی بہن کا گلا گھونٹ کر اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

گذشتہ برس ستمبر میں پاکستانی عدالت نے قندیل بلوچ کا قتل ثابت ہونے پر محمد وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مجرم نے گرفتاری کے چند روز بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ اپنے کیے پر ہر گز نادم نہیں۔ قندیل بلوچ کے قتل کی وجہ بیان کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا اسے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی قابل اعتراض تصاویر اور وڈیوز کسی طور قابل قبول نہ تھیں لہذا اس نے تنگ آ کر قندیل کی جان لے لی۔

واضح رہے کہ اس جرم کے تین ماہ بعد پاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک نیا قانون منظور کیا گیا۔ اس قانون کے تحت "غیرت کے نام پر قتل" کے مرتکب افراد کے لیے عمر قید کی سزا مقرر کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں