سفرکا دورانیہ کم کرنے لیے حرمین ایکسپریس ٹرین کی رفتار میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کل بدھ کے روز سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین پروجیکٹ کےتحت مدینہ منورہ سےجدہ اور مکہ معظمہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حرمین ایکسپریس ٹرین فی گھنٹہ 300 کلو میٹر کی رفتار سے سفر کرے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق مدینہ منورہ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی سٹی اسٹیشنوں کے درمیان 300 کلو میٹر کی رفتار سے ٹرین چلائی جائےگی۔ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اورمدینہ منورہ کے درمیان سفر کا دورانیہ 2 گھنٹے جب کہ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے درمیان سفری دورانیہ دو گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین مشرق وسطی میں جدید ترین اور تیز ترین ریل نقل و حمل ہے۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کے تمام اسٹیشنوں پر متنوع سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ان میں بزنس کلاس لاؤنجز پبلک ٹرانسپورٹ سینٹر ، ہیلی پورٹس ، پارکنگ لاٹس ، سول ڈیفنس اسٹیشنز ، مساجد اور تجارتی مقامات شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں