امریکی حملے میں عماد مغنیہ کا داماد بھی ہلاک ، حزب اللہ نے تردید کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

معلومات کے مطابق اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ جمعے کو علی الصبح بغداد میں امریکی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کا بیرون ملک کارروائیوں کا ذمے دار سامر عبداللہ بھی شامل ہے۔ سامر حزب اللہ کے ایک اہم سابق کمانڈر عماد مغنیہ کا داماد ہے۔ تاہم حزب اللہ نے ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے والی کارروائی کے دوران اپنے کسی بھی رکن کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

حزب اللہ کے سابق کمانڈر عماد مغنیہ کو 2008 میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعے کی صبح اپنی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ امریکی ڈرون طیاروں نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سلیمانی کی گاڑی کو بم باری کا نشانہ بنایا تھا۔

ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ کے زیر انتظام ٹی وی چینل المنار نے ٹیلی گرام پر بتایا ہے کہ تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے باور کرایا ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مقتول کمانڈر کی روش پر اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ نصر اللہ کے مطابق قاتل امریکی اپنے اس برے جرم کے ذریعے کسی مقصد کو نہیں پا سکیں گے۔

عراق میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق سلیمانی کو نشانہ بنانے کی کارروائی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کی گئی۔ اس طرح کی خبریں بھی ہیں کہ سلیمانی اور اس کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے کے لیے چار میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں