جنرل سلیمانی پر حملہ امریکا کی عالمی دہشت گردی کا مظہر ہے: جواد ظریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کہا ہے کہ امریکہ نے بغداد میں ایرانی جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے عالمی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔ امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ خود اٹھائے گا۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ امریکا کی احمقانہ اور خطرناک حرکت ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس حملہ کے نتائج کی تمام تر ذ مہ داری امریکا پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی اس ایرانی مئوثر فورس کے سربراہ تھے جو داعش، القاعدہ، النصرہ اور دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں