جنوبی سعودی عرب میں بین الاقوامی ثقافتی میلہ سج گیا
جازان ثقافتی میلے میں 18 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع
سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے جازان میں آج جمعہ سے ایک نئے عالمی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔' جازان الفل مشتیٰ الکل' کے نام سے اس میلے کی سرپرستی جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز کریں گے۔ یہ میلہ دو ہفتے تک جاری رہے گا۔
میلے میں نہ صرف سعودی کے مقامی لوگ شرکت کریں گے بلکہ اس میں 16 گورنریوں کے نمائندوں کے علاوہ فرانس ، پرتگال ، کولمبیا اور امریکا سمیت اٹھارہ ممالک شرکت کریں گے۔
میلے میں شہزادہ سلطان کلچرل سینیٹرزیر اہتمام موسیقی کنسرٹ اور تھیٹر کے پروگرامات پیش کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ جازان ہونے والے میلوں میں علاقے کی مناسبت سے واٹر گیمز، بین الاقوامی ٹیموں کا تعارف، جازان گائوں میں ولیج کی مشہورخاندانی تفریحی سرگرمیاں ، شوز اور شاپنگ فیسٹیول کی میزبانی کی جاتی ہے۔