سلیمانی پر ڈرون حملے سے کئی میزائل فائر ہوئے ۔۔۔ آپریشن کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمان کو ڈرون حملوں سے متعدد میزائل فائر کر کے قتل کیا گیا۔ میزائل دو گاڑیوں پر فائر کئے گئے جن پر قاسم سلیمانی اور دوسرے اعلیٰ ایرانی عہدیدار سوار تھے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’’اے پی‘‘ نے سلیمانی کو قتل کئے جانے والی کارروائی کی بعض تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن بغداد ہوائی اڈے کے کارگو سیکشن کے قریب کیا گیا۔ وہ لبنان سے بغداد آنے والی پرواز سے باہر نکلے ہی تھے کہ ڈرون حملہ کیا گیا۔

Advertisement

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاران کے مطابق عراق کے مقامی وقت رات گئے ایک بجے ڈرون حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں چار ہل فائر میزائل داغے گئے، جن کی زد میں آ کر اعلیٰ ایرانی فوجی قیادت ہلاک ہوئی۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق عراقی حکومت نے امریکی ڈرون طیاروں کے ذریعے قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے سے متعلق کارروائی پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا، تاہم حکومت نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے اردگرد سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ حکام نے سفارتخانے کو ملانے والا معلق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں