عراق میں کشیدگی کے بعد متعدد فضائی کمپنیوں نے بغداد کے لئے پروازیں معطل کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے بغداد میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور اس کے کئی عراقی اور ایرانی ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد اردن اور خلیج کی متعدد فضائی کمپنیوں نے عراق کے لیے اہنی فضائی سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اردن کی رائل ایئر لائنز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ایرانی وعراقی عسکری کمانڈروں کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

Advertisement

ادھر 'گلف ایئر' نے ٹویٹ کیا ہے کہ عراق میں سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر عراق میں بغداد اور نجف کے لیے فلائٹ آپریشن تا اطلاع ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردنی رائل ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بغداد میں سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر گذشتہ روز سے تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اردنی ایئر لائن ہفتے میں بغداد کے لیے 18 پروازیں چلاتی ہے۔ یہ نوٹس صرف بغداد کے ہوائی اڈے کے لیے ہے۔ عراق کے باقی شہروں کے لیے شیڈول کے مطابق پروازیں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کل جمعہ کی صبح امریکا نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب بمباری کرکے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور کئی دوسرے ایرانی اور عراقی شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں