.

غزہ میں حماس کے زیر اہتمام قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی تنظیم'حماس' کے زیراہتمام غزہ کی پٹی میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں حماس کے لیڈروں اور تنظیم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سلیمانی کے تصاویرغزہ شہر میں نامعلوم سپاہی کے لیے قائم کردہ یادگار پارک میں واقع جنازہ گاہ میں رکھی گئیں۔ اس تعزیتی کیمپ میں مختلف فلسطینی دھڑوں کے رہ نماؤں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سلیمانی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

جمعہ کے روز حماس نے ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو 'شہید' قرا ردیتے ہوئے امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جمعہ کی صبح امریکی فوج نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد ملیشیا کے سربراہ ابومہدی المہندس سمیت کئی دوسرے جنگجوکمانڈروں کو ہلاک کردیا تھا۔ حماس نے اس واقعے کو امریکی کی ننگی جارحیت اور منظم دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے اس وحشیانہ فعل سے خطے میں جاری تنازعات مزید گھمبیر شکل اختیار کرسکتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کے تمام تر مضمرات کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔