حماس کے سربراہ اسماعیل ہنئیہ کی’’القدس کے شہید‘‘ قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنئیہ نے سوموار کے روز تہران میں ایران کے مقتول میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہے۔

اس موقع پر انھوں نے ایرانی سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ’’القدس کا شہید‘‘ قراردیا ہے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حماس سمیت فلسطینی مزاحمت گروپ صہیونی منصوبے اور امریکی اثرونفوذ سے مقابلے کے لیے سلیمانی کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔

Advertisement

اسماعیل ہنئیہ نے اچانک ایران کا یہ دورہ کیا ہے۔عرب اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصر نے دسمبر میں انھیں علاقائی دورے کی اجازت دی تھی اور یہ 2017ء میں حماس کا سربراہ بننے کے بعد ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے مگر مصر نے یہ شرط عاید کی تھی کہ وہ ایران نہیں جائیں گے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس گذشتہ جمعہ کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک گاڑیوں کے ایک قافلے پر امریکا کے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ان کی نمازجنازہ تہران میں ادا کی گئی ہے۔اس کی امامت ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کی ہے۔اس دوران میں وہ اشکبار ہوگئے تھے اور شرکاء بھی آہ وبکا کررہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں