میرے والد کی ہلاکت امریکا کے لیے سیاہ موت ثابت ہو گی : زینب سلیمانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول سربراہ قاسم سلیمانی کی بیٹی نے دھمکی دی ہے کہ سلیمانی کی موت کا انتقام لینے کے لیے امریکا اور اسرائیل پر کاری ضرب لگائی جائے گی۔

قاسم سلیمانی جمعے کو علی الصبح بغداد میں امریکی حملے میں مارا گیا تھا۔

پیر کے روز تہران میں قاسم سلیمانی کے جنازے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زینب سلیمانی کا کہنا تھا کہ اس کے باپ کی موت امریکا اور اسرائیل کے لیے "سیاہ دن" کا پیغام لے کر آئی ہے۔

زینب نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو سلام پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سلیمانی کی موت کا انتقام لیا جائے۔ زینب کے مطابق اسے معلوم ہے کہ نصر اللہ کی جانب سے سلیمانی کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں