اسماعیل ہنیہ کی القدس فورس کے نئے سربراہ بریگیڈئر جنرل اسماعیل قاآنی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے نائب صالح العاروری نے ایک وفد کے ہمراہ پیر کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قآنی سے ملاقات کی۔

اس سے قبل اسماعیل ہنیہ نے القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے جنازوں اور تدفین میں شرکت کی تھی۔

Advertisement

حماس تنظیم نے قاسم سلیمانی کے لیے تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا اور اسماعیل ہنیہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون پر سلیمانی کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔ تہران میں اپنے خطاب کے دوران ہنیہ کا کہنا تھا کہ "سلیمانی کا قتل تاریخ کا سیاہ ترین جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب لوگوں کو کڑی سزا ملنی چاہیے ... سلیمانی القدس کا شہید ہے ... اس شہادت سے فلسطینیوں کی تحریکِ مزاحمت مضبوط اور تیز ہوگی"۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’’اے پی‘‘ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کا ایران کا دورہ اچانک تھا۔ اس لیے کہ مصر نے گذشتہ برس دسمبر میں انہیں اس شرط کے ساتھ پہلی مرتبہ سفر کرنے کی اجازت دی تھی کہ وہ ایران کا دورہ نہیں کریں گے۔ یہ بات عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹوں کے حوالے سے بتائی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں