جرمنی کا عراق سے اپنی فوج کا کچھ حصہ اردن اور کویت منتقل کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جرمنی نے عراق میں موجود اپنے بعض عسکری یونٹوں کو پڑوسی ممالک اردن اور کویت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج منگل کے روز بتایا کہ یہ پیش رفت گذشتہ ہفتے بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

جرمنی کی خاتون وزیر دفاع آنے گرَیٹ کرامپ کارین باؤر اور وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ارکان پارلیمنٹ کو ارسال کردہ خط میں بتایا کہ عراق کے دو شہروں بغداد اور تاجی میں عراقی فوجی اڈوں پر موجود جرمن فورسز کو "عارضی طور پر منتقل کیا جائے گا .. عراق میں تعینات فوجیوں کو اردن اور کویت بھیجا جائے گا ... اگر تربیتی مشقوں کا دوبارہ آغاز ہوا تو ان کو واپس بلایا جا سکتا ہے"۔

Advertisement

اسی طرح مذکورہ دونوں وزراء نے باور کرایا کہ عراقی فورسز کے تربیتی مشن کے حوالے سے عراقی حکومت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت عراق میں جرمنی کے تقریبا 120 فوجی موجود ہیں جو امداد اور تربیت کے بین الاقوامی مشن کے سلسلے میں اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں