یمن میں العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ضالع صوبے کے شمال میں سرکاری فوج کے ایک عسکری کیمپ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 11 یمنی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق حوثیوں نے آج صبح مریش کے علاقے میں الصدرین عسکری کیمپ پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جو کیمپ کے اندر جا کر گرا۔
اس سے قبل پیر کے روز حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چیک پوائنٹس کے قریب مشترکہ فورسز کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ حوثی باغیوں کی جانب سے دسمبر 2018 سے الحدیدہ میں اُس فائر بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا اعلان اقوام متحدہ کی سرپرستی میں کیا گیا تھا۔