عراق میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی میں شامل ایک شیعہ گروپ "عصائب اہل الحق" کے سربراہ قیس الخزعلی کا کہنا ہے کہ القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی امریکا کے ہاتھوں ہلاکت کا اولین جواب ایران نے دے دیا اور اب عراقی جواب کا وقت آ گیا ہے۔
بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں الخزعلی نے کہا کہ عراق کا جواب بھی ایران سے کم ہر گز نہ ہو گا۔
امریکا قیس الخزعلی کی تنظیم کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دے چکا ہے۔
الخزعلی کے مطابق چوں کہ عراق کے لوگ شجاعت اور غیرت کے حامل ہوتے ہیں لہذا ان کا جواب بھی حجم میں ایرانی رد عمل سے کم نہ ہو گا۔
ادھر الحشد الشعبی کے ایک اور گروپ "حركۃ النجباء" نے جس کی قیادت اکرم العکبی کے پاس ہے ،،، ایک ٹویٹ میں ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی فوج کے خلاف انتقام لینے اور لڑائی کا سلسلہ جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔
ایران نے بدھ کو علی الصبح عراق میں دو فوجی اڈوں کو بیسلٹک میزائلوں کے ذریعے حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی جمعے کے روز بغداد میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے کے جواب میں کی گئی۔ امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کا نائب سربراہ ابو مہدی المہندس مارا گیا تھا۔ ان کے ہمراہ بعض ایرانی سینئر افسران اور الحشد الشعبی کے ذمے داران بھی ہلاک ہوئے۔
-
امریکی فوج کو ایرانی میزائل حملے کا پیشگی علم تھا!
ایک امریکی فوجی ذمے دار کا کہنا ہے کہ عراق میں فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے حوالے سے امریکی فوج کے پاس پیشگی اطلاع موجود تھی۔ ذمے دار نے اس بات ... بين الاقوامى -
فرانس اپنے فوجی عراق سے نہیں ہٹائے گا، اسپین کا کچھ فوجیوں کو کویت منتقل کرنے کا فیصلہ
عراق میں امریکا کے زیر قیادت افواج پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد فرانس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا ارادہ نہیں ... مشرق وسطی -
خطے میں جاری کشیدگی اور جارحیت میں کمی ضروری ہے: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری حالیہ کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانا ضروری ہے۔بدھ کے روز اپنی ایک ... مشرق وسطی