فرانس اپنے فوجی عراق سے نہیں ہٹائے گا، اسپین کا کچھ فوجیوں کو کویت منتقل کرنے کا فیصلہ
عراق میں امریکا کے زیر قیادت افواج پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد فرانس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا ارادہ نہیں رکھتا۔ دوسری جانب اسپین کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں اپنے فوجیوں کا کچھ حصہ کویت منتقل کرے گا۔
اسپین کے نائب وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ اُن کا ملک عراق میں موجود اپنی فورسز کے کچھ حصے کو کویت میں از سر نو تعینات کرے گا۔
ادھر فرانس کے ایک حکومتی ذریعے نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ان کا ملک عراق میں موجود اپنے 160 فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
اس سے قبل فرانس کے عسکری ترجمان نے بتایا تھا کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے میں فرانس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
عراق میں ایران کا تازہ ترین میزائل حملہ بدھ کو علی الصبح کیا گیا۔ یہ کارروائی جمعے کے روز بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ایران کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں سامنے آئی ہے۔ سلیمانی کی موت سے مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ چھڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔
-
ایران کے میزائل حملوں کا عراق میں نشانہ بننے والے امریکی فوجی اڈے کون سے ہیں؟
ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق میں انبار کے عین الاسد اور اربیل کے حریر فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دونوں اڈوں ... مشرق وسطی -
سپاہ پاسداران انقلاب نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کر دیا
ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بتایا کہ ان کی حامی ... مشرق وسطی -
امریکی فضائی کمپنیوں پر ایران اور عراق کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی
عراق صوبے الانبار اور اربیل میں بدھ کی شب دو امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں کے بعد امریکا نے ایران اور عراق کو نو فلائی ... بين الاقوامى