سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے بدھ کے روز دارالحکومت الریاض میں پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ برائے سفارتی مطالعات کے صدر دفاتر میں 'جی 20' ممالک کے سعودی عرب میں تعینات سفیروں اور ان ممالک کے وفود سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی عرب 'جی 20' کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تیاری کررہا ہے۔ ملاقات میں 'جی 20 سمٹ' کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر'گروپ 20' کے 2020ء کے اجلاس کی میزبان کمیٹی کے سربراہ فہد المبارک،شاہی دیوان کے مشیر فہد التونسی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
سعودی وزیر خارجہ نے جی 20 ممالک کے سفیروں سے خطاب میں گروپ آٹھ کے وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سعودی عرب میں جی ایٹ ممالک کے سربراہ اجلاس کے انعقاد سے مملکت اور عالمی برادری کے درمیان تعاون اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔