مملکت کی قیادت عراق اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے : سعودی نائب وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ مملکت اور اس کی قیادت ہمیشہ سے برادر ملک عراق اور اس کے عزیز عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ سعودی عرب اس بات کی ہر ممکن کوشش کرے گا کہ عراق کی سرزمین کو بیرونی فریقوں کے درمیان جنگ اور تنازع سے بچایا جائے۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج ہر محب وطن عراقی کو چاہیے کہ وہ شورشوں اور ملک کے امن و استحکام پر منفی طور اثر انداز ہونے والے امور سے دور رہے۔

Advertisement

سعودی نائب وزیر دفاع نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ شہزادہ سلمان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے ٹرمپ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا۔

علاوہ ازیں شہزادہ خالد نے ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شخصیات کے درمیان مملکت اور امریکا کے بیچ رابطہ کاری اور تعاون کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

اسی طرح شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کے روز پینٹاگان میں امریکی وزیر دفاع مائیک ایسپر سے بھی ملاقات کی ،،، اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے ساتھ ان کی ملاقات بہت اچھی رہی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی نائب وزیر کے ساتھ مشرق وسطی کے استحکام اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بات چیت کی۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے پیر کے روز اپنی ٹویٹس میں واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران خطے میں تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں