عراق کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت
عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کی مذمت
'العربیہ' نیوز چینل اور اس کے برادر ٹیلی ویژن الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز عراق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کی ہے۔ عراق نے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کو مسترد کر دیا ہے۔
نامہ نگار کے مطابق عراق کی طرف سے سلامتی کونسل کو ایک مکتوب بھیجا گیا ہے جس میں ایران کے بارے میں شکایت کی گئی ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے دفاع کا بہانہ بنا کر عراقی سرزمین پر بمباری جو کہ قطعا ناقابل قبول ہے اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہے۔
عراق کی طرف سے کی گئی شکایت میں بغداد کوعلاقائی یا بین الاقوامی تنازعات کا میدان بنانے کی مذمت کی گئی ہے۔
عراق کے عبوری وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے جمعہ کو ایک بیان میں الانبار میں عین الاسد اور اربیل میں 'الحریر' فوجی اڈوں پر ایرانی کے میزائل حملے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ تین جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی ہلاکت کے بعد امریکا اور عراق میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ تہران اور بغداد میں بھی تنائو پایا جا رہا ہے۔
عراق نے اپنی سرزمین پرجہاں ایرانی جنرل کی امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کی مذمت کی ہے وہیں عراق نے اپنے ہاں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کو بھی عراق کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے۔
-
عراق کے استحکام کی ذمہ داری غیروں نہیں اپنوں کو اٹھانا ہو گی: السیستانی
عراق کے سرکردہ شیعہ مذہبی رہ نما آیت اللہ علی السیستانی نے کہا ہے کہ عراق کے استحکام کی ذمہ داری یہاں کے باشندوں کو اپنے کندھوں پر اٹھانا ہو گی۔ غیر ... مشرق وسطی -
عالمی اتحادی فوج نے عراق میں 'داعش' کے خلاف آپریشن روک دیے
امریکا کی قیادت میں دولت اسلامیہ'داعش' کی سرکوبی کے لیے قائم کردہ بین الاقوامی فوجی اتحاد نے عراق میں 'داعش' کے خلاف آپریشن روک دیئے ہیں۔ یہ اقدام ... بين الاقوامى -
سعودی عرب نے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر ایران کی مذمت کردی
سعودی عرب نے عراق کی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی پر ایران کی مذمت کردی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ... بين الاقوامى