سعودی ولی عہد کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے اتوار کے روز مملکت کے شہر العلا میں جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔

جاپانی وزیراعظم کے پہنچنے پر موسم سرما کی مناسب سے بنائے گئے کیمپ (خیمے) میں شاہی خاندان کی شخصیات اور مملکت کے وزراء نے شنزو آبے کا استقبال کیا۔ اس دوران سعودی لوک فن کاروں نے مقبول عوامی ورثے کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو پرانے وقتوں سے مملکت میں اس طرح کے مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے خیمے میں قیام کے دوران سعودی عرب کے قومی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں