.

شاہ سلمان ریلیف مرکز کا صومالیہ میں سیلاب متاثرین میں ریلیف آپریشن جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقا کے پسماندہ ملک صومالیہ میں حالیہ سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد شہریوں کی بحالی میں سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے اہم کرادا کیا جا رہا ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے صومالیہ میں سیلاب متاثرین میں خوراک اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔ ملک کے وسط اور جنوب میں سیلاب متاثرین میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے خوراک کے ہزاروں پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صومالیہ میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے حالیہ ایام میں سیلاب متاثرین میں خوراک کے 3161 ٹن پیکٹ تقسیم کئے گئے جن سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ صومالیہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں تین لاکھ سے زاید افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

افریقی ملکوں میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف آپریشنز یوسف بخت بلوچی نے بتایا کہ یہ امدادی سامان سعودی عرب کی طرف سے صومالیہ کے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی بحالی کے لیے دیاگیا تھا جسے مستحق افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یوسف بلوچی کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کی تقسیم میں اسلامی تعاون تنظیم اور صومالیہ کی وزارت برائے انسانی امور وشعبہ حادثات کی طرف سے تعاون کیا گیا۔ ریلیف کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ جوہر، مہدائی ، وسطی صوبہ شبلی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں صومالیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں بھی سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ ریلیف متاثرین سیلاب تک پہنچایا جائےگا۔

درایں اثناء صومالیہ کے وزارت برائے انسانی بہود اور شعبہ حادثات کےسیکرٹری مختار شٰک حسین جمعالی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور مملکت کے عوام کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین میں ریلیف کی شکل میں امداد فراہم کرنے پرخصوصی شکریہ ادا کیا۔