سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے ایک ذمہ دار ذریعے نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ جدہ میں ایک خاتون افسر ندیٰ اسماعیل کو گریڈ 14 پرترقیاب کرتےہوئے انہیں جدہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل کے مساوی عہدہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیٰ اسماعیل کو یہ منصب صرف گریڈ میں ترقی کی شکل میں دیا گیا ہے۔ انہیں ادارے میں انتظامی ذمہ داریاں نہیں سونپی گئی ہیں۔ اس وقت جدہ میں ڈاکٹر سعد المسعودی محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ہیں۔
خیال رہےکہ منگل کے روز سعودی عرب کی کابینہ نے ندیٰ بنت صالح اسماعیل کو جدہ میں 14 پرترقیاب کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ انہیں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے برابر قرار دیا تھا۔
ندیٰ اسماعیل الریاض نے شاہ سعود یونیورسٹی سے ایم اے کررکھا ہے اور وہ جدہ میں وزارت تعلیم میں کم عمربچوں کی تعلیم کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل اور کئی دوسرے عہدوں پرکام کرچکی ہیں۔
جدہ میں پانچ سال قبل ڈاکٹر سعد المسعودی کو وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن تعینات کیا تھا۔