عراق کے التاجی فوجی اڈے پر تباہ کن راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم التاجی فوجی کیمپ منگل کی شام پانچ راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق شمالی بغداد میں واقع فوجی اڈے پر5 کاتیوشا راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شام التاجی فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

ایک مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ التاجی کیمپ پرحملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم فوج کے میڈیا سیل کی طرف جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں