یمن: الریاض مفاہمتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعمل درآمد کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ چند ماہ پیشتر سعودی عرب کی میزبانی میں عبوری کونسل اور آئینی حکومت کے درمیان طے پائے معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عدن میں شورش کے دوران ایک دوسرے کے ہاں گرفتار کیے گئے 38 افراد کی رہائی پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ ان افراد کی رہائی مفاہمتی معاہدے کا حصہ تھی۔

Advertisement

یمن کے لیے سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر نےگذشتہ ہفتے کہا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت اور عبوری کونسل نے معاہدہ الریاض کے دوسرے مرحلے پرعمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعمل درآمد جمعہ کے روزشروع ہوگا۔ معاہدے میں فوجی اور سیکیورٹی کے اقدامات، قیدیوں کا تبادلہ، عدن کے لیے نئے گورنر اور سیکیورٹی ڈائریکٹرکی تعیناتی اور دیگر امور شامل ہیں۔

معاہدہ الریاض میں عدن، ابین اور شبوہ گورنریوں میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی اور تمام اداروں کی نگرانی یکم اگست 2019ء سے پہلے والی پوزیشن پر آئینی حکومت کے حوالے کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں آئینی حکومت اور جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے درمیان ہونے والی لڑائی میں عبوری کونسل نے کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ بعد ازاں سعودی عرب کی مداخلت سے متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی اور اس کے بعد مفاہمتی معاہدہ طے پایا تھا جس پرمرحلہ وار عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں