سعودی عرب کی نیجر میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افریقی ملک نیجر میں دو روز قبل ایک فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت جمہوریہ نیجر میں ایک فوجی کیمپ پرہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ بیان میں دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نیجر کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں