.

برطانیہ نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی حکومت نے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی وزارت خزانہ نے حزب اللہ کے دونوں بازئوں سیاسی اور عسکری کو بلیک لسٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے مملکت میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

آج جمعہ کے روز برطانوی وزارت خزانہ نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کو دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد تنظیم قرا ردیتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل برطانوی حکومت نے حزب اللہ کے صرف ملٹری ونگ دہشت گرد قرار دے کر اس کے اثاثوں پرپابندی عاید کی تھی۔

خیال رہے کہ امریکا، حزب اللہ کے سیاسی اور ملٹری دونوں بازوئوں کو پہلے ہی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔