سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں جاری سرمائی میلے کے دوران بچوں کی تفریح کےلیے بنائے گئے ایک جھولے میں خرابی کی نشاندہی کے بعد اسے بند کردیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جازان سرمائی میلے کے دوران بچوں کے لیے لگائے گئے ایک جھولے کی میشن سے اچانک دھواں نکلنا شروع ہوا۔ اس وقت جھولے میں بچے موجود تھے اور وہ چل رہا تھا۔ جھولے میں خرابی کی نشاندہی پر سول ڈیفنس حکام کو فورا مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے جھولے کی مرمت تک اسے بند کردیا ہے۔
جازان کے شہری دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے بتایا کہ ہمیں جازان شہر کے جنوب میں جاری میلے میں ایک جھولے میں دھواں اٹھنے کی شکایت موصول ہوئی۔ ہم نے فورا ایک ٹیم وہاں روانہ کی جس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر اس تفریحی سرگرمی سے روک دیا اور اس کی تسلی بخش مرمت تک استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الغامدی نے بتایا کہ ماہرین کے معائنہ کے بعد پتا چلا کہ حادثہ ٹریک پر ہینڈلز کے رگڑ کے نتیجے میں پیش آیا۔ غلطی طے ہونے تک سائٹ کو فوری طور پر بند کردیا گیا تھا اور سائٹ کے انجینیر کو بتایا گیا کہ تسلی بخش مرمت تک یہاں دوبارہ بچوں کو کھیلنے کی اجازت نہ دی ورنہ کسی بھی حادثے کی صورت میں متعلقہ کمپنی اس کی ذمہ دار ہوگی۔