.

صعدہ : یمنی فوج کی بڑی کارروائی ، متعدد حوثی ہلاک اور ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی فوج نے جمعرات کی شب ایک اعلان میں بتایا کہ شمالی صوبے صعدہ کے مغربی ضلع رازح میں حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد حوثی باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔

یمنی فوج کے سیونتھ بریگیڈ کے سربراہ بریگیڈیر جنرل فارس الربادی کے مطابق کارروائی کے دوران رازح ضلع میں بنی معین اور الاذناب کے تزویراتی اہمیت کے حامل پہاڑی علاقوں کو فضائی بم باری اور توپوں کی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ یمنی فوج عرب اتحاد کی سپورٹ کے ساتھ اس وقت حوثیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 8 سے زیادہ محاذوں پر وسیع پیمانے پر لڑائی میں مصروف ہے۔