عراق میں کل جمعہ کے روز حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں ایک ایسے وقت میں مظاہرے جاری ہیں جب دوسری طرف عراق کی سرزمین پر امریکا اور ایران ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ عراق میں امریکا اور ایران کے بڑھتے اثرو رسوخ اور دونوں ملکوں میں جاری محاذ آرائی کے دوران عراق کی سرزمین کو استعمال کرنے پر بھی عراقی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
العربیہ اور الحدث چینلوں کے مطابق کل جمعہ کو بغداد کے قریب نکالے گئے ایک جلوس پر پولیس نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اس دوران براہ راست سینے میں گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے بھی متعدد شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں۔
#العراق: قوات مكافحة الشغب تطلق النيران على متظاهري #جسر_السنك pic.twitter.com/u7bATxX3T6
— الحدث (@AlHadath) January 17, 2020
بین الاقوامی نیوز ایجنسی 'اے پی' کے مطابق بغداد کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران کم سے کم دو مظاہرین ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز السنک پل پرہونے والی جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔ اس موقعے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی شہری زخمی ہوئے۔
ادھر جنوبی عراق میں مظاہرین نے اہم شاہراہوں کو مسلسل بند کررکھا ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر دھرنا دینے کے ساتھ اپنے مطالبات کے حصول کے لیے سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر 2019ء کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 460 افراد ہلاک اور 25 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
-
ایئر فرانس، ’کے ایل ایم‘ نے ایران اور عراق کی فضائی حدود سے پروازیں روک دیں
فرانسیسی فضائی کمپنی 'ایئر فرانس- کے ایل ایم' نے آج جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ یوکرین طیارے تہران میں حادثے کے بعد کمپنی نے احتیاطی تداربیر کے تحت ایران ... بين الاقوامى -
قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے باوجود ایران دہشت گردی سے باز نہیں آئے گا: ترکی الفیصل
عراق اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا موقع مناسب نہیں بين الاقوامى -
عراق میں 8 جنوری کو ایرانی میزائل حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے: واشنگٹن
امریکی فوج کے ایک اعلان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے 11 امریکی فوجیوں کا علاج مکمل ہو ... مشرق وسطی