محمد بن زاید کی جرمن چانسلر کے ساتھ لیبیا کی صورت حال پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں جاری لڑائی کی روک تھام اور جنگ بندی کے حوالے سے جرمنی کی میزبانی میں بلائی گئی عالمی کانفرنس کے موقعے پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں لیبیا کی موجودہ صورت حال اور جنگ بندی کی مساعی پربتادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات کے بعد اماراتی ولی عہد نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اس ملاقات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقات کے دوران لیبیا کی موجودہ صورت حال پرتفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات سے اندازہ ہوا کہ انجیلامیرکل لیبیا کے بحران کو جلد از جلد اور پرامن طریقے سے حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ برلن کی میزبانی میں ہونے والی امن مساعی لیبیا میں دیر پامن اور ملک کے استحکام و ترقی کےلیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

محمد بن زید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ "میں نے برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کی ... ہم نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرائی میں لے جانے، مشرق وسطی کے خطے میں استحکام اور لیبیا میں امن کے قیام کے لیے کوششوں کی حمایت کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جرمنی میں ہونے والی کانفرنس پورے لیبیا میں سلامتی ، استحکام اور امن کی ضامن ہوگی اور اس کانفرنس سے لیبی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی جاسکے گی۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی "ڈبلیو اے ایم" نے بھی ابوظبی کے ولی عہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی اور اقوام متحدہ کے مندوب کی لیبیا میں فائر بندی کے خاتمے اور بحران کے جامع اور مستحکم سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی کوششوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے عرب ممالک کی سلامتی ، استحکام اور بحیرہ روم کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں