سعودی عرب میں 'نیوم کمپنی' کے تعاون سے گریجوایشن اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکا آئے طلباء نے سیاحت، ہوٹلنگ اور آثار قدیمہ کے مضامین میں منگل کے روز سے اپنے تعلیمی عمل کا آغاز کردیا ہے۔ نیوم کمپنی کے طلباء کی امریکا میں اسکالرشپ پروگرام کے تحت آنے والے طلباء کا پہلا پیج ہے۔
'نیوم' کمپنی کے پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال تک سالانہ 250 طلباء وطالبات کو امریکا میں اسکالرشپ کے ذریعے ایک سالہ تعلیمی پروگرام کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ سعودی عرب سے امریکا آئے طلباء ورجینیا ریاست میں انگریزی زبان میں اپنے تعلیمی کیریئرکو آگے بڑھانے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی صلاحیت حاصل کریں گے۔
نیوم کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو فخر ہے کہ وہ سعودی عرب کے مقامی طلباء وطالبات کو حصول علم کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے تحت دوسرے ممالک میں بھیج کران کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ امریکا کے لیے کمپنی کی طرف سے بھیجا گیا طلباء کا بیچ اپنی منزل پرپہنچنے کے بعد تدریسی عمل شامل ہوگیا جب کہ دوسرا بیچ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں بھیجا جائے گا۔