سعودی عرب : مسلح افواج میں خواتین کے پہلے عسکری شعبے کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی فوج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے اتوار کے روز مسلح افواج میں خواتین کے پہلے عسکری شعبے کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کا مقصد مسلح افواج کی شاخوں میں خواتین ارکان کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

اس موقع پر مسلح افواج میں بھرتی سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد بن عبداللہ العیدان نے مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی کے مراحل سے متعلق اقدامات اور ان کے کام کرنے کی جگہاؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں