.

لیبیا میں امن مساعی کی مکمل حمایت کرتے ہیں: اماراتی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل النھیان نے لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے جرمنی کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبیا کی قیام امن کے لیے ہونے والی کسی بھی کوشش کا بھرپور خیر مقدم کریں گے۔

خیال رہے کہ کل اتوار کے روز برلن میں لیبیا میں جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے ہونے والی کانفرنس میں عالمی رہ نمائوں، سربراہان مملکت اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اماراتی نیوز ایجنسی' ڈبلیو اے ایم' کے مطابق وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل النھیان نے کہا کہ ان کا ملک لیبیا میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ امارات لیبیا میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے وہاں کے عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کے انتخاب کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں