یمنی فوج کی کارروائی میں مشرقی صنعاء میں 13 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں نھم کے محاذ پر آئینی فوج کی ایک کارروائی میں کمانڈر سمیت کم سے کم 13 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ اتوار کے روز نھم کے محاذ پر حریب میں ایک فوجی کارروائی کی گئی جس میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے 13 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ مقتولین میں ایک سینیر کمانڈر بھی شامل ہے۔

Advertisement

مقتول کمانڈر کی شناخت ابو ثابت الھاشمی کے نام سے کی گئی ہے۔ آپریشن میں متعدد جنگجو فرار ہوگئے۔

ادھر نھم ڈاریکٹوریٹ میں ضبوعہ، مغربی البیاض پہاڑی سلسلے اور دیگر مقامات پر گذشتہ تین روز سے جاری لڑائی میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں